عوام کی جان ومال کا تحفظ اورعلاقہ میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے‘ایس ایچ او کوہاٹ

اتوار 30 دسمبر 2018 13:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2018ء) عوام کی جان ومال کا تحفظ اورعلاقہ میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار تھانہ سٹی کے ایس ایچ اوآیت اللہ خٹک نے میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ تھانہ سٹی کے حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزیدتیزی کریں گے۔

اور انشاء اللہ جلدعلاقہ سٹی کو سماج دشمن عناصر سے پاک کرلیں گے۔ کسی کو بھی اسلحہ کی نمائش منشیات فروشی کرنے نہیں دینگے۔علاقہ میں امن وامان اور جرائم کے خاتمے میں عوامی نمائندگان علاقہ مشران اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے جن کی بدولت علاقہ کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ایس ایچ او حیات اللہ خٹک نے جرائم پیشہ ،منشیات فروشوں کو خبردار کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی بلا امتیاز جاری رکھنے کاعندیہ دیا اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے ہمیںسٹی کے عواماور تاجر برادری کا تعاون ضروری ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ناممکن ہے انھوں نے ہوائی فائرنگ کے حوالے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں کیونکہ چند سیکنڈ کی غفلت اور لاپرواہی سے کسی ایک جان کے ضیاع پر پورے خاندان کو اذیت کا سامناکرناپڑتاہی-

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں