کوہاٹ کے نواحی علاقے گڑھی ڈھوڈیوال میں پتنگ بازی نے کم سن بچے کی جان لے لی

پیر 21 جنوری 2019 15:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) کوہاٹ کے نواحی علاقے گڑھی ڈھوڈیوال میں پتنگ بازی نے کم سن بچے کی جان لے لی۔ اطلاعات کے مطابق چند روز قبل پانچ سالہ احرام دیگر بچوں کے ہمراہ گھر کی چھت پر پتنگ بازی میں مصروف تھا کہ اچانک تین منزلہ عمارت سے زمین پر آ گرا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

والدین کے مطابق بچے کو فوری طورپر پشاور منتقل کیا گیا جہاں ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔فوری طورپر مزید معلومات حاصل نہ ہوسکیں تاہم عوامی حلقوں نے پتنگ بازی کی موثر روک تھام کے لئے مقامی انتظامیہ اور پولیس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہی-

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں