کوہاٹ ، غیر قانونی پٹرول اورڈیزل پمپس کے خلاف دوسرے روز بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری

منگل 22 جنوری 2019 19:50

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مراداحمد خان ہوتی نے غیر قانونی پٹرول اورڈیزل پمپس کے خلاف دوسرے روز بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جن میںانہوں نے اب تک 10 پمپس کومتعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر سیل کردیاہے اوران کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آرز درج کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ باقاعدہ کارروائی کے بعد غیر قانونی پمپس مالکان کے خلاف جرمانے عائد کیے جائیںگے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مالکان کوہدایات جاری کی گئی ہیںکہ وہ بلاتاخیر اپنے دستاویزات مکمل کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کے لئے تیارر ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں