کوہاٹ، لیگ والی بال ٹورنامنٹ نہایت سنسنی خیز مقابلے کے بعد صدام کنگ نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی

جمعہ 15 فروری 2019 21:08

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کوھاٹ کے زیراہتمام چمبئی یونین کونسل سورگل میں لیگ والی بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کونسلر عبدالرزاق نے تعاون کیا تھا لیگ والی بال ٹورنامنٹ میں علاقہ کی نوٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ اورکزئی والی بال کلب او ر صدام کنگ کے مابین کھیلا گیا جسے نہایت سنسنی خیز مقابلے کے بعد صدام کنگ نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسلر عبدالرزاق تھے جنہوںنے اپنے علاقہ میں ایک شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے پرڈسٹرکٹ سپورٹس کوھاٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور اسے تفریحی سرگرمیوں کے ایک نیک شگون سے تعبیر کیا انہوںنے کھلاڑیوں کومخاطب کرکے کہا کہ کھیل تفریح کا واحد ذریعہ ہے جو منفی سرگرمیوں کی روک تھام میں معاون ثابت ہوتاہے اور جسمانی طورپر بھی انسان کو چاق وچوبند رکھتا ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ تعلیم بھی ازحد ضروری ہے کیونکہ قوموں کی ترقی تعلیم میں ہی مضمر ہوتی ہے ہماری اولین ترجیح تعلیم ہونی چاہئے انہوںنے ٹورنامنٹ کی سرپرستی کرنے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سکندر شاہ کی کاوشوں کاشکریہ ادا کیا اورامید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی دیہی اور پسماندہ علاقوں میں کھیل کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے بعدازاں انہوںنے ونر اور رنر اپ ٹرافیوں کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے اورکئی روز سے جاری والی بال کا یہ میلہ اختتام کو پہنچا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں