-کوہاٹ ، دنیا کی ترقی یافتہ قوموں سے مقابلہ کرنے کے لئے طلبہ وطالبات کو جدید عصری علوم اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دیناہوگی،پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم

جمعرات 14 مارچ 2019 19:41

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہاہے کہ دنیا کی ترقی یافتہ قوموں سے مقابلہ کرنے کے لئے طلبہ وطالبات کو جدید عصری علوم اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ہمارا وژن تعلیم کی فراہمی گھر کی دہلیز پر ممکن بنانا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ یہ روشنی ملک کے دیہات کے پسماندہ گھرانوں تک پہنچ رہی ہے تعلیم کے فروغ میں اس اضافے کومدنظر رکھ کر ہم نے ریجنل آفسز کی تعداد 44 سے بڑھا کر 50 کردی ہے جن میں 14 لاکھ طلبہ وطالبات تعلیم کی روشنی سے مستفید ہورہے ہیں وہ کوھاٹ دورہ کے دوران تعلیم سے وابستہ افسران اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیوٹرز سے خطاب کررہے تھے اس موقعہ پر کوھاٹ ھنگو کرک اورکزئی اور کرم اضلاع کے ڈی ای اوز‘ سیکرٹری کوھاٹ بورڈ الیاس آفریدی ‘پرسٹن یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر عمر‘ ریجنل ڈائریکٹرکوھاٹ شاہد علی خان اور ڈائریکٹرسروسز انعام اللہ شیخ بھی موجود تھے وسی ڈاکٹر ضیاء القیوم کاکہنا تھا کہ مستقبل قریب میں تعلیم کے معیار کی بہتری کے لئے ٹیکنالوجی کے جدید علوم متعارف کروانے کے لئے کوشاں ہیں اورایک نئی پالیسی وپلان پرعملدرآمد کروانے میں آپ سب کا تعاون درکار ہوگا انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوا اور ضم شدہ قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کا واحد سبب تعلیم سے دوری ہے ایسے عناصر کو بھی تعلیم کے دھارے میں شامل کریں گے اور وہاں سٹڈی سنٹر کے قیام کے لئے جدوجہد کررہے ہیں جبکہ بنوں میں بھی ریجنل آفس کا قیام عمل میں لایا جارہاہے ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ کوھاٹ میں کرایہ کی عمارت میں قائم ریجنل آفس کو بہت جلد اپنی عمارت میں شفٹ کریں گے جو ن سے تعمیراتی کام کاآغاز کردیاجائیگا علاوہ ازیں سٹاف کی کمی کے لئے بھی آسامیاں مشتہرکردی ہیں تاہم مالی وسائل کے شکار طلبہ وطالبات کے ساتھ مالی تعاون جاری رہے گا بلکہ فرسٹ ‘سیکنڈ ‘تھرڈ ڈویژن لینے والے طلبہ کو سکالرشپ دیاجائیگا جس کے لئے 8 کروڑ روپے مختص کررکھے ہیں ا سکے ساتھ ساتھ اورکزئی ضلع کے طلبہ وطالبات کے لئے ہم نے میٹرک تک تعلیم مفت دینے کافیصلہ کیاہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں