کوہاٹ پولیس کا بھتہ خور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعہ 15 مارچ 2019 20:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) کوہاٹ پولیس نے مبینہ بھتہ خور کو گرفتار کرلیا ہے ۔زیر حراست بھتہ خور مضرب شاہ عرف مضارے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزم شہری سے سات لاکھ روپے بھتہ وصول کرکے فون پر دھمکیاںبھی دیتا رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گڑھی مواز خان کے رہائشی لقمان نامی شخص کی طرف سے بھتے کی شکایت پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)واحد محمود نے مبینہ بھتہ خور کی فوری گرفتاری اور مقدمے کے اندراج کا حکم دیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ چھائونی میں ملزم کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل صابر حسین بلوچ نے مبینہ بھتہ خور مضارب شاہ عرف مضارے کو جنگل خیل میں واقع انکے گھر پر چھاپہ مار کاروئی کے دوران حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مبینہ بھتہ خور کوتفتیش کیلئے تھانہ چھائونی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے بقول ملزم شہری سے سات لاکھ روپے بطوربھتہ وصول کرکے انہیں فون پر دھمکیاں بھی دیتا رہا ۔پولیس نے بھتہ خوری کے مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ہے اور ملزم کے موبائل فون کی کال ڈیٹا ریکارڈ سمیت تفتیش میں کارآمد ثابت ہونے والے کئی اہم شواہد اکٹھے کرلئے ہیںجسکی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں