مرکزی تاجر یونین خیبر پختونخوا کا کوہاٹ کے تاجروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کے فوری تبادلہ کا مطالبہ

اتوار 21 اپریل 2019 18:50

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) مرکزی تاجر یونین خیبر پختونخوا نے کوہاٹ کے تاجروں کے ساتھ اظہار یک جہتی کا اعلان کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کے فوری تبادلہ کا مطالبہ کردیا جبکہ مطالبہ کی عدم منظوری کی صورت میں صوبہ بھر کے تاجر شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے۔ اتوار کے روز صوبائی تاجر یونین کے چیئرمین شوکت علی خان اور صدر شرافت علی خان مبارک مقامی تاجر برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئیے کوہاٹ آئے جہاں انہوں نے تاجر برادری کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت' کمشنر کوہاٹ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی سے متاثرہ خیبر پختونخوا کے تاجروں کے ساتھ ظلم و زیادتی بند کی جائے۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوہاٹ کے تاجروں کو آئے روز بے جا تنگ کرنے سے باز آنے کی سختی سے وارننگ دے دی اور مطالبہ کیا کہ کوہاٹ میں تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مراد ہوتی کا فوری طورپر یہاں سے تبادلہ کیا جائے ورنہ صوبہ بھر میں احتجاج کی کال دی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

مرکزی چئیرمین تاجران خیبر پختون خوا کے شوکت علی خان اور صوبائی صدر شرافت علی مبارک نے کوہاٹ کے مرکزی انجمن تاجران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشر کا رویہ تاجران سے ٹھیک نہیں ہے اور اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا تو پورے صوبے میں ہڑتالیں اور دمہ دم مست قلندر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں