کوہاٹ ،قبائلی ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمدکرلیا

بدھ 24 اپریل 2019 23:07

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) کوہاٹ سے ملحقہ قبائلی ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اورکزئی سکاؤٹس نے اپراورکزئی تحصیل کے علاقے چھپر علی خیل کے قریب کوڑنگ کنڈاؤ میں کارروائی کی جس دوران پہاڑ کے اندر غار میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں ایک عدد ایس ایم جی مشین گن بمعہ میگزین، ایس ایم جی مشین گن کے 316 گولے، 32353 رائفل کے 460 کارتوس، ہیوی مشین گن کے 900 کارتوس، ایک عدد 60 ایم ایم مارٹر گولہ، 2عدد آئی ای ڈی، بونا کارڈ کیبل دس میٹر اور ایک عدد جیٹ جہاز میزائل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں