ڈپٹی کمشنرکوہاٹ نے بابری بانڈہ میں62 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی فیملی پارک کا افتتاح کردیا

جمعہ اپریل 00:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنرکوہاٹ مطیع اللہ خان نے جمعرات کے روزاپ لفٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت 62 لاکھ روپے سے تعمیر کردہ بابری بانڈہ فیملی پارک کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کاکہناتھا کہ اپ لفٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ حکومت خیبر پختونخوا کا ایک منفرد منصوبہ ہے جسے براہ راست چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورمتعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکی زیرنگرانی ایک مخصوص مدت میںمکمل کرنے کا ہدف ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزیدکہناتھاکہ یہ صرف فیملی پارک ہے جو کہ خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے مخصوص ہے ۔مقامی لوگوںسے مخاطب ہوکر انہیں تاکیدکی کہ اس پارک کی صفائی اورحفاظت اب ان کی ذمہ داری ہے کیونکہ حکومت نے یہاں کے فیمیلیز کے لئے یہ قائم کیاہے ۔ یادرہے کہ مذکورہ فیملی پارک کے لئے 72 لاکھ روپے مختص کئے تھے لیکن اسی62 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ۔ اس موقع پر عمائدین علاقہ،میڈیا کے نمائندے،سی اینڈ ڈبلیو اورضلعی انتظامیہ کے متعلقہ حکام موجود تھے۔ اہل علاقہ کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے پر عمائدین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کاشکریہ ادا کیا۔

کوہاٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments