کوہاٹ پولیس کا رمضان دسترخوان کا اہتمام

پیر 20 مئی 2019 12:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) کوہاٹ پولیس نے روزہ داروں کی سہولت کیلئے رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود کی طرف سے ضلع بھرمیںلگائے گئے رمضان دسترخوان میں نادار اور مستحق افراد،ڈرائیوروں اور راہ چلتے مسافروں کیلئے افطاری کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ کی خصوصی ہدایت پر عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر جہاں ضلعی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ٹریفک کی مد میں شہریوں کیلئے ہر ممکن آسانی پیدا کی جارہی ہے تو دوسری جانب پولیس نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران عوام کیساتھ مربوط تعلقات استوار رکھنے اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کیساتھ ساتھ روزہ داروں کی سہولت کیلئے ضلع بھر میں رمضان دسترخوان کا بھی اہتمام کیا ہے جہاں شہر کے نادار و مستحق افراد ،ڈرائیوروں اور مسافروں کیلئے افطاری کی سہولیات بہم فراہم کی جارہی ہے ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں