کرک پولیس نے اٴْونٹ چور کو گرفتار کرکے چوری شدہ دونوں اٴْونٹ برآمدکرلئے

بدھ 22 مئی 2019 21:17

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) ’اٴْونٹ کی چوری سرپر کھیلنا-‘ کے مصداق کرک پولیس نے اٴْونٹ چور کو گرفتار کرکے چوری شدہ دونوں اٴْونٹ برآمدکرلئے۔ پولیس کے مطابق دو روز قبل محمدحنیف ولد میر بت خان سکنہ درشی خیل نے اپنے اٴْونٹ چوری ہونے کا مقدمہ پولیس تھانہ خرم(بانڈہ داؤدشاہ) میں درج کیا تھا جس پر ڈی پی او کرک نے ایس ایچ او تھانہ خرم کو مقدمہ میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ خرم فرمان نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کے دوران چوری میں ملوث دو مبینہ ملزمان رحیم اللہ ولد شابات خان سکنہ درشی خیل اورمحب اللہ ولد سردار علی خان سکنہ خوائیدخیل لکی مروت کو گرفتار کیا اور اٴْن کے قبضہ سے چوری شدہ دونوں اٴْونٹ برآمد کرکے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا۔اٴْردو کا محاورہ ہے کہ’ اٴْونٹ کی چوری سر پر کھیلنا ‘جس کامطلب ہے کہ اٴْونٹ کو چوری کرکے چھپایا نہیں جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں