:کوہاٹ ،ضلع بھر میں ڈینگی اور لشمینیا جیسی مہلک بیماریوں کے حوالے سے آگاہی پھیلانا اولین ذمہ داری ہے، ہارون ناصر خٹک

اتوار 26 مئی 2019 20:15

/کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) ضلع بھر میں ڈینگی اور لشمینیا جیسی مہلک بیماریوں کے حوالے سے آگاہی پھیلانا اولین ذمہ داری ہے۔ تحصیل میونسپل انتظامیہ سمیت ضلع بھر میں صفائی کے حوالے سے کام کرنے والے تمام محکموں کو علاقے میں گندگی کے مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔محکمانہ توسط سے ادارے کے زیر انتظام قائم تمام بنیادی صحت مراکز، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عملے کی فعالیت سمیت دستیاب وسائل کو مکمل طور سے بروئے کار لانے کے حوالے سے اپنا کردار باہم ادا کرتے رہتے ہیںجس کے نتیجے میں حالات پہلے سے کئی فیصد بہتر ہو چکے ہیں۔

افغان کیمپس میں صحت کی شکایات کے حوالے سے فی الفور کاروائی کرتے ہوئے ان کی شکایات کا سد باب یقینی بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹر ہارون ناصر خٹک نے سول سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ میٹینگ کے دوران کیا۔انھوں نے بتایا کہ عوام الناس کی صحت کے حوالے سے محکمہ صحت اب کئی گنا زیادہ متحرک اور مستعدی سے کام کر رہا ہے۔

انھوں نے حکومت وقت کی صحت ایمرجنسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس حکومت میں حقیقی معنوں میں ان سینکشنڈ پوسٹوں پر ڈاکٹروں، LHV'sاور تیکنیکی سٹاف کو بھرتی کیا گیا جو عرصہ دراز سے خالی پڑی تھیں۔ انھوں نے ڈینگی جیسے مہلک مرض کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کا موسم آنے کو ہے اور میں عوام الناس سے پرنٹ میڈیا کے توسط سے گذارش کرنا چاہونگا کہ وہ ہر قسم کی احتیاطی تدابیر فی الفور کریں انھوں نے بتایا کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے محکمہ کافی فعال ہے مگر عوام کو اپنے طور پر ڈینگی کے خلاف اقدامات اُٹھانا ہونگے انھوں نے کہا کہ ڈینگی بخار کا جرثومہ انسانوں تک ایک خاص قسم کے مادہ مچھر کے کاٹنے سے پہنچتا ہے اور ڈینگی بخار کا سبب بنتا ہے۔

ڈینگی مچھر جمع کئے گئے صاف پانی میں پرورش پاتے ہیںان کی افزائش کی پسندیدہ جگہوں میں ڈرم، بالٹیاں، کھلی ٹینکیاں، بارش کے پانی سے بھرے ٹائر وغیرہ شامل ہیں۔ پبلک ہیلتھ انجینئرینگ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے انھوں نے بتایا ہمارے ادارے نے وجود میں آنے کے بعد عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا اور ان کی گھر کی دہلیز تک اسے پہنچایا اور اب تک صوبے بھر کے 62٪عوام تکا صاف پانی کی سہولت کو پہنچایا جا چکا ہے اور اس پر مزید کام جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہPHED پچھلے پانچ سالوں میں صاف پانی کی 682 جبکہ حفظان صحت کی 20سکیمز مکمل کر چکی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں