ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا ہنگو روڈ پرکئی فلنگ ا سٹیشنزکوزائد قیمت وصول کرنے پر جرمانہ

پیر 24 جون 2019 18:55

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طاہر علی نے کچہ پخہ،شیرکوٹ،میٹھا خان اورمرئی میں مختلف فلنگ اسٹیشنز کااچانک معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پریہ نوٹ کیا کہ ان فلنگ ا سٹیشنز پر اوگرا کی جانب سے مقررکردہ فی لیٹر قیمت سے 1 تا 4 روپے صارفین سے زائد وصول کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے سختی سے نوٹس لیا اورفلنگ اسٹیشنز مالکان پرجرمانے عائد کرتے ہوئے انہیں متنبہ کیا کہ وہ آئندہ اس عمل سے باز رہیں اورصارفین کو اوگرا کی جانب سے مقررہ کردہ قیمتوں پر ڈیزل اورپٹرول کی فراہمی یقینی بنائیں بصور ت دیگر سخت کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں۔طاہر علی نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی وقت دوبارہ آئیں گے اوراگرکسی کو زائد قیمت وصول کرتے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں