ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا ملک ٹینکر کو15 ہزار روپے جرمانہ عائد

پیر 24 جون 2019 18:55

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے محکمہ لائیو سٹاک کے حکا م کے ہمراہ انڈس ہائی وے پرایک چھاپے کے دوران ایک ملک ٹینکر کوملاوٹ شدہ دودھ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک ٹینکر جو7 ہزار لیٹرز دودھ لے جارہا تھا کو انڈس ہائی وے پرروکا گیا۔دودھ کاتجزیہ کرنے پر اس میں 11.25 فیصد پانی کی ملاوٹ ثابت ہوگئی تاہم اس میں مضر صحت کیمیکلز نہیں پائے گئے۔مذکورہ ٹیم نے موقع پرملک ٹینکرکے مالک کو 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔انہوں نے وارننگ دی کہ آئندہ پانی کی ملاوٹ کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں