کوہاٹ،محکمہ لائیو سٹاک ہنگو نے دوآبہ مال مویشی منڈی میں کانگو وائرس سے بچاؤ سپرے مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

جمعرات 11 جولائی 2019 20:56

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) محکمہ لائیو سٹاک ہنگو نے دوآبہ مال مویشی منڈی میں کانگو وائرس سے بچاؤ سپرے مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹرحاجی دلبر خان سمیت پیراوٹرنری سٹاف فوکل پرسن ولی اللہ،محمد صادق اور تحصیل کونسلر سردار علی اور دیگر متعلقہ افراد موجودتھے۔بعدازاں کانگو وائر س سے متعلق شعور اجاگرکرنے اور مویشیوں کی حفاظت کے لئے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا کہنا تھاکہ عید الاضحی تک جاری رہنے والی اس خصوصی مہم کے دوران ہزاروں مال مویشوں کو کانگو سے بچاؤکے حفاظی سپرے اور ٹیکے لگائے جائیںگے۔ انہوں نے کہاکہ کانگو وائرس جنگلی مکھی اور بھیڑ، گائے ،بھینسوں اور دیگر مویشوں میں پایا جاتا ہے اسکی خطرناک پہلو یہ ہے کہ یہ مریض کو چھونے یا اسکی استعمال شدہ اشیاء کو استعمال کرنے سے دوسرے فرد کو باآسانی منتقل ہوجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگو وائرس سے مریض پہلے ہلکے بخار کاشکار ہوجاتاہے اور پورے جسم میں درد میں محسوس کرتاہے جسکی وجہ سے انسان میں کمزوری کی کیفیت بڑھ جاتی ہے ۔لہٰذاکانگو وائرس سے بچاؤکیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کر نا ازحدضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں