الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 عام نشستوں پر انتخابات کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی،1895 پولنگ سٹیشن قائم

جمعہ 12 جولائی 2019 17:55

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی تمام16 عام نشستوں پر آئندہ ہفتہ20 جولائی2019 ہونے والے انتخابات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے مجموعی طورپر 1895 پولنگ سٹیشن قائم کردیئے ہیںجن میں نصف سے زیادہ 1015حساس ترین اور حساس قراردیئے گئے ہیں۔ مجموعی طورپر554 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور 461 سٹیشن حساس قراردیئے گئے ہیں۔

انتخابات میں کل 27 لاکھ98 ہزارسے زائداہل ووٹرزاپنے رائے دہی کا استعمال کریں گے۔اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پولنگ کے لئے تیارکردہ فہرستوں کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ میں صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں کل338 میں ‘ مہمند کے دو حلقوں میں194‘ خیبر کے تین حلقوں میں 345 ‘ کرم کے دو حلقوں میں265 ‘اورکزئی کے واحد حلقے میں سب سے زیادہ 175 ‘ شمالی وزیرستان کے دو حلقوں میں 178 ‘ جنوبی وزیرستان کے دو حلقوں میں 237 جبکہ چھ قبائلی سب ڈویژن پر مشتمل واحد حلقہ میں163 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں ذرائع کے مطابق باجوڑ کے تینوں حلقوں میں 6 3پولنگ سٹیشن حساس ترین اور 65 حساس‘ مہمند کے دو حلقوں میں 44 حساس ترین اور 65 حساس‘ خیبر کے تینوں حلقوں میں 68 انتہائی حساس اور 24 حساس‘ کرم کے دو حلقوں میں46 انتہائی حساس اور 94 حساس‘ اورکزئی کے واحد حلقے میں8حساس ترین اور 25 حساس‘ شمالی وزیرستان کے دوحلقوں کے کل مجوزہ 178 میں 151 انتہائی حساس اور 27 حساس ‘جنوبی وزیرستان کے دو حلقوں کے مجوزہ237 میں 134 انتہائی حساس اور 103 حساس جبکہ چھ قبائلی سب ڈویژن پر مشتمل واحد حلقہ میں 81 حساس ترین اور 26 حساس پولنگ سٹیشن قراردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی کے 100باجوڑ- Iمیں رجسٹرڈ 156237 ووٹروں کے لئے 298 پولنگ بوتھ پر مشتمل 104 پولنگ سٹیشن‘ پی کے 101 باجوڑ- II میں 157484 اہل ووٹروں کے لئے 284 پولنگ بوتھ پر مشتمل 103 پولنگ سٹیشن جبکہ پی کے 102 باجوڑ- III میں رجسٹرڈووٹروں کے لئے 339 پولنگ بوتھ پر مشتمل 131 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔قبائلی ضلع مہمند کے دوحلقوں پی کے 103 مہمندI-اورپی کے 104 مہمند- II کے لئے بالترتیب 237 پولنگ بوتھ پر مشتمل 86 اور312 پولنگ بوتھ پر مشتمل 108 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں بالترتیب 140480 اور 170022 اہل ووٹراپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

قبائلی ضلع خیبر میں صوبائی اسمبلی کی تین حلقوں کے لئے مجموعی طورپر345 پولنگ سٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں جن میں حلقہ پی کے 105 خیبر- I میں167484 رجسٹرڈ ووٹروں کے لئی368 پولنگ بوتھ پر مشتمل 110 پولنگ سٹیشن‘ پی کی106 خیبر- II میں 148470 ووٹروں کے لئے 306 پولنگ بوتھ پر مشتمل 89 پولنگ سٹیشن اور پی کے 107 خیبر - III میں 216133 اہل ووٹروں کے لئے 466 پولنگ بوتھ پر مشتمل 146پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔

اسی طرح قبائلی ضلع کرم میں دوصوبائی حلقوں پی کی108 کرم- I میں 342 پولنگ بوتھ پر مشتمل 135 پولنگ سٹیشن میں 172897 اہل ووٹرز جبکہ دوسرے حلقہ پی کے 109 کرم- II میں 330 پولنگ بوتھ پر مشتمل 130 پولنگ سٹیشن میں 187844 رجسٹرڈووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریںگے۔قبائلی ضلع اورکزئی کے واحد صوبائی حلقے پی کی110 میں کل 196436 اہل ووٹروں کے لئے سب سے زیادہ175پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں پولنگ بوتھ کی تعداد بھی سب سے زیادہ543 بتائی جاتی ہے۔

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے دوصوبائی حلقوں پی کے 111 اور112 میں کل رجسٹرڈ ووٹروں 320177 کے لئے بالترتیب 290 پولنگ بوتھ پر مشتمل 76 اور355 پولنگ بوتھ پر مشتمل 102 پولنگ سٹیشن پلان کئے گئے ہیں۔ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں بھی صوبائی حلقوں کی تعداد دو ہے جہاں پی کے 113 میں 218835 رجسٹرڈ ووٹروں کے لئے 416 پولنگ بوتھ پر مشتمل 139 پولنگ سٹیشن جبکہ پی کے 114 میں 167994 رجسٹرڈ ووٹروں کے لئے 324 پولنگ بوتھ پر مشتمل 98 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی16 عام نشستوںپر یہ انتخابات آئندہ ہفتہ 20 / جولائی 2019کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کے مطابق ان تمام صوبائی حلقوں میں انتخابی مہم مقررہ تاریخ سے اڑتالیس گھنٹے قبل ختم ہوجائے گی اور یوں18 اور19 جولائی2019 کی نصف شب انتخابی مہم اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی جس کے بعد کوئی بھی اٴْمیدوار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں