کرک ،انڈس ہائی وے پر سینکڑوں مال مویشیوں سے بھرا ٹرالراٴْلٹ گیا،70 سے زائد مویشی ہلاک

جمعہ 12 جولائی 2019 17:57

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) ضلع کرک کی حدودمیں انڈس ہائی وے پر سینکڑوں مال مویشیوں سے بھرا ٹرالرحادثے کا شکارہوکراٴْلٹ گیا جس کے نتیجے میں70 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات اور عینی شاہدین کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ سے تقریباً تین سو مویشی لے کر پشاور جانے والا ٹرالر ضلع کرک کی حدودمیں انڈس ہائی وے پر سپینہ کے مقام پر حادثے کا شکارہوگیا اور قلابازی کھاتے ہوئے دور جاکر اٴْلٹ گیاجس کے نتیجے میںتقریباً ستر(70) قیمتی مویشی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے مویشیوں میں بھیڑاور دٴْنبے شامل ہیں۔غالب امکان یہ ہے کہ بیوپاری کوئٹہ سے عیدالاضحی کی قربانی کے لئے یہ بھیڑاور دٴْنبے پشاور منتقل کررہے تھے۔اطلاعات کے مطابق تین سو بھیڑوں اور دٴْنبوں میں سے دوسوتیس زندہ بچ گئے جبکہ باقی لقمہ اجل بن گئے جن کی اندازاً مالیت دس لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں