ڈیرہ اسماعیل خان ٹراما سنٹر میں خودکش بم دھماکے کے بعد پشاور سمیت جنوبی اضلاع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ

اتوار 21 جولائی 2019 18:25

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹراما سنٹر میں مبینہ خودکش بم دھماکے کے بعد پشاور سمیت جنوبی اضلاع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی اور باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں صوبائی سیکرٹری محکمہ صحت کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اتوار کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ٹراما سنٹر میںبم دھماکہ کے بعد پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ)‘ خیبر ٹیچنگ ہسپتال(کے ٹی ایچ) اورحیات میڈیکل کمپلیکس(ایچ ایم سی) سمیت کوہاٹ‘ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذکردی اور پشاور کے ہسپتالوں کے ہاسپیٹل ڈائریکٹرز سمیت ضلع کوہاٹ ‘ بنوں اور ڈیرہا اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز(ڈی ایچ اوز) اور ان اضلاع میں تمامسرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) کو ہدایات جاری کردیں تاکہ وہ بم دھماکے میں زخمی تمام افراد کو بہترین سہولتیں اور طبی امداد فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں