پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا نے پراونشل مینجمنٹ سروس آفیسرز گریڈ 17 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا

پیر 22 جولائی 2019 19:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) صوبائی پبلک سروس کمیشن نے پراونشل مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) آفیسرز گریڈ 17 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ خیبر پختون خوا کے پبلک سروس کمیشن کے جاری کردی 26 صفحات پر مشتمل فہرستوں کے مطابق مقابلے کے تحریری امتحان میں کل 1117 امیدوار کامیاب ہوکر اہل قرار پائے۔

(جاری ہے)

اس امتحان کے لئے اشتہار اکتوبر 2017 میں دیا گیا تھا جس کے بعد پچھلے سال کے وسط میں سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کامیاب 12 ہزار سے زائد امیدواروں نے ستمبر 2018 میں تحریری امتحان دیا تھا۔

تحریری امتحان پاس کرنے والے اہل امیدواروں کی فہرستیں پیر کے روز جاری کردی گئیں جن کے مطابق پی ایم ایس آفیسرز گریڈ 17 کے مقابلے کے تحریری امتحان میں 1117 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریری امتحان میں کامیابی کے بعد ان امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے جس کے بعد پی ایم ایس آفیسرز کے عہدوں پر کامیاب امیدوار اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر تعینات کئے جائیں گے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں