ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ نے عیدالاضحی کے موقع پر ڈھائی ہزار ٹن سے زائد جانوروں کی آلائشوں ،فضلات کوٹھکانے لگا کر شہرکو صاف ستھرا رکھا

جمعرات 15 اگست 2019 17:48

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) واٹراینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی(ڈبلیو ایس ایس سی) کوہاٹ نے عیدالاضحی کے موقع پر شہر کی چھ یونین کونسلز اور جدید رہائشی بستی کوتل ٹاؤن شپ سے ڈھائی ہزار ٹن سے زائد جانوروں کی آلائشوں اور دیگر فضلات کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگا کر شہرکو صاف ستھرا رکھا۔ تین روزہ خصوصی صفائی مہم میں 65 مختلف چھوٹی بڑی گاڑیاں بشمول کوڑاکرکٹ ٴْاٹھانے والی مشینری استعمال کی گئیں ۔

جمعرات کے روزڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق ؑعیدالاضحی کے موقع پر ترتیب شدہ تین روزہ خصوصی صفائی مہم کی نگرانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف رؤف اور قائم مقام جنرل منیجر نعیم احمدنے کی ۔اس صفائی مہم کے دوران انتظامی افسروں سمیت 400 سینٹیشن سٹاف‘ 75 ڈرائیورز‘ 4 میونسپل آفیسرز‘10 سپروائزرزاور ایک چیف سینٹری انسپکٹر نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز کے مطابق کمپنی کی آپریشنز ٹیم نے اپنے دائرہ کار کے علاقوں میں تقریباً 260 کلیکشن پوائنٹس بنائے تھے جن کے بارے میںعوام کو پہلے سے ہی آگاہ کردیا تھا۔ڈبلیو ایس ایس سی نے مسلسل تین روزہ خصوصی صفائی مہم کے دوران دن رات کام کرکے کوہاٹ کی چھ شہری یونین کونسلز اور جدید رہائشی بستی کوتل ٹاؤن(کے ڈی ای) سے 2550 ٹن جانوروں کی آلائشوں اور فضلات کو محفوظ طریقے سے تلف کردیا جس کی وجہ سے تقریباً سارا شہرصاف ستھرارہا۔

واضح رہے کہ کمپنی نے اس مقصد کے لئے قریبی دیہی علاقہ محمدزئی کی حدودمیں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے کئی ہزار کیوبک میٹربہت بڑا گڑھا کھوداتھا۔یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ کوہاٹ میں تقریباً 18کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے 2017 میں مکمل کئے جانے والا ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ’ری سائیکلنگ پلانٹ ‘ شروع کرنے سے قبل ہی ناکام و ناکارہ ہوکر محض ڈھانچہ رہ گیا ہے جبکہ متعلقہ حکام کی مبینہ غفلت کے باعث مبینہ نامعلوم چوروں نے تقریباً 60 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان چرا کر حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگادیاہے جس پر ارباب اختیار نے اپنی آنکھیں بند کردی ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں