وزیراعظم پاکستان کے’’پلانٹ فار پاکستان‘‘پروگرام کے تحت کوہاٹ میں2لاکھ پودے لگائے جائیں گے

پیر 19 اگست 2019 18:53

کوہاٹ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) وزیراعظم پاکستان کے’’پلانٹ فار پاکستان‘‘پروگرام کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہنواز خان کی قیادت میںپیر کے روز ایک واک کا اہتمام کیاگیاجس میںکنزرویٹر فارسٹ سید کمال،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مراد احمد ہوتی ،سول سوسائٹی کے افراد اور محکمہ جنگلات کے حکام نے شرکت کی۔

بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت کوہاٹ میں اب تک ساڑھے 4کروڑپودے لگائے جاچکے ہیں جن کی کامیابی کی شرح 85فیصد ہے۔اس پروگرام کے تحت رواں سال پورے صوبے میں 50لاکھ جبکہ ضلع کوہاٹ میں 2لاکھ پودے لگائے جائیں گے جن کی پرورش اور حفاظت کے لئے ایک جامع پلان ترتیب دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات سمیت تمام سرکاری محکمے اور ادارے بھی وسیع پیمانے پر اس پروگرام میں بھرپور حصہ لیںگے جبکہ اس قومی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے محکمہ جنگلات عوام کوبھی مفت پودے فراہم کررہی ہے۔

ضلع ناظم اور ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے اس موقع پرعوام سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری کے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر فرد ضروردو پودے لگاکر اس کی حفاظت بھی یقینی بنائے۔بعدازاں وزیراعظم پاکستان کے شروع کردہ پلانٹ فار پاکستانپروگرام کی کامیابی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں