ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے تحصیل لاچی میں غیر قانونی فلنگ اسٹیشن سیل کردیا

منگل 20 اگست 2019 18:20

کوہاٹ۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ مراد احمد خان ہوتی نے تحصیل لاچی کڑپہ میں غیر قانونی فلنگ اسٹیشن کو سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر مختلف فلنگ اسٹیشنز کا اچانک معائنہ کیا اوران کے دستاویزات چیک کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قانونی دستاویزات فراہم نہ کرنے پر لاچی کے نزدیک کڑپہ کے مقام پروزیر ستان جی او فلنگ اسٹیشن کو موقع پر سیل کردیا اورمالکان کو جلد از جلد متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کسی کو بھی ضلع میں غیر قانونی کاروبار چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں