کو ہاٹ،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت دو ملزمان گرفتار

جمعرات 22 اگست 2019 18:22

کو ہاٹ۔22اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ریجنل پولیس آفیسرکوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان کی زیر نگرانی ہنگوتھانہ ٹل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر تے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گل شاہ جان ولدبادشاہ جان سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،اشتہاری مجرم گل شاہ جان گزشتہ 27سال سے ٹل پولیس کوقتل کے مقدمہ میں مطلوب تھاجبکہ دوسری کارروائی میں پولیس نے بدوران گشت دلن مین روڈپرعبدالجلیل ولدمحمودخان سکنہ محلہ مزرین دلن کوبھی حراست میں لیکر کلاشنکوف قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی اواحسان اللہ خان کے مطابق عوام کی جان ومال کے تحفظ اورامن ومان کے دیرپا قیام کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کارروائیوں کاسلسلہ مزیدتیزکردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں