خیبرپختونخوا حکومت نے ستمبرمیں منعقد ہونیوالے اساتذہ کے انتخابات کو ملتوی ،تعلیمی بورڈز میں ہر قسم کی سیاست پر مکمل پابندی عائد کردی

ہفتہ 24 اگست 2019 16:22

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) حکومت خیبرپختونخوا نے اگلے ماہ 26 /ستمبرکو منعقد ہونے والے اساتذہ کے انتخابات کو ملتوی جبکہ تعلیمی بورڈز میں ہر قسم کی سیاست پر مکمل پابندی عائد کردی ۔ اساتذہ تنظیموں نے حکومت کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری طورپر انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔صوبائی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق جمعہ کی شام خیبرپختونخواہ کابینہ نے تعلیمی اداروں میں سیاست بازی کو روکنے کی غرض سے سکولوں کے اساتذہ کے انتخابات کو ملتوی اور تعلیمی بورڈز میں ہرقسم کی سیاست بازی پر مکمل پابندی عائدکردی ہے۔

یادرہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم نے صوبہ بھرمیں اساتذہ تنظیموںکے انتخابات کرانے کا شیڈول بھی جاری کیا تھا جس کے تحت آئندہ ماہ 26 ستمبر2019 کو ’آل ٹیچرزایسوسی ایشن‘ کے انتخابات منعقد ہونا تھے۔

(جاری ہے)

یہ انتخابات آخری بار1993 میں منعقدہوئے تھے۔انتخابات کرانے پر صوبہ بھرمیں اساتذہ تنظیموں نیخوشی کا اظہارکردیا تھا اور ان انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اساتذہ تنظیموں نے اپنی بھرپور سرگرمیاں شروع کرکے انتخابی مہم بھی چلائی ۔

اساتذہ تنظیوں نے حکومت کے اس تازہ فیصلے پر شدید ردعمل اور مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ انتخابات غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ اساتذہ تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں کے مطابق صوبہ بھر میںانتخابی عمل شروع ہونے پراساتذہ نے لاکھوں روپے خرچ کرلئے ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں