کرک ،ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور گھپلوں کی تحقیقات اورمؤثر مانیٹرنگ کیلئے صوبائی حکومت سے مدد مانگ لی

جمعہ 13 ستمبر 2019 22:36

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) ضلع کرک کے ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور گھپلوں کی تحقیقات اورمؤثر مانیٹرنگ کے لئے صوبائی حکومت سے مدد مانگ لی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز کئی علاقوں میں مختلف سرکاری اداروں پر چھاپے مارکر غیرحاضرپائے گئے محکمہ صحت کے پانچ اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور ایک پٹواری کو معطل کردیا۔

جمعہ کے روزڈپٹی کمشنر کرک کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی نے ڈائریکٹرجنرل ماینٹرنگ اینڈ ایلویوایشن خیبرپختونخوا سے خصوصی ٹیم طلب کرلی ہے جو ضلع بھر میں نئی وپرانی سکیموں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کریں گی۔باخبرذرائع کے مطابق ضلع بھر میں تمام پرانے اور نئے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور گھپلوں کی تحقیقات کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے بڑاقدم اٴْٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ ان منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرکے کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ادھر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی نے رورل ہیلتھ سنٹر نری پنوس ‘ ہائی سکول ڈگر نری اورپٹوار خانہ سمیت دیگر سرکاری اداروں کا اچانک معائنہ کیا جہاں نری پنوسں‘ ڈگر نری اور خرم کے پٹوارخانے بندپائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایک پٹواری کو غیرحاضر پاکر فوری طورپرمعطل کردیا جبکہ محکمہ صحت کے مراکزمیں غیرحاضر پائے گئے پانچ اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں