کوہاٹ میں بھی کانگووائرس پہنچ گیا،متاثرہ ایک کیس کی نشان دہی پرضلعی انتظامیہ نے الرٹ ہو کرعلاقے میں سپرے کرانے کی سفارش کردی

منگل 17 ستمبر 2019 20:13

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) کوہاٹ میں بھی کانگووائرس پہنچ گیاجہاں کانگووائرس سے متاثرہ ایک کیس کی نشان دہی پرضلعی انتظامیہ نے الرٹ ہو کرعلاقے میں سپرے کرانے کی سفارش کردی۔منگل کے روزسرکاری طور پربتایاگیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)کوہاٹ نے بنوں روڈ پر واقع شہرکے نواحی علاقے سورگل میں کانگووائرس کے ایک پازیٹوکیس کی نشاندہی کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے فوری طورپر علاقے کادورہ کیا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سورگل گاؤں کا دورہ کرکے متاثرہ علاقے میں انٹی ٹِک اسپرے کرنے کی سفارش پر مبنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کردی ہے ۔کانگووائرس سے متعلق فوری طورپر مزید معلومات اورتفصیلات حاصل نہ ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

ادھر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف نے ضلع کے مختلف سرکاری سکولوں کا معائنہ کرکے سٹاف کی حاضری ،بنیادی سہولیات اور کلاس رومز کی صفائی کامعائنہ کیا اور معائنہ کے دوران نوٹ کی گئی شکایات کو دورکرنے کیلئے ہدایات جاری کیں جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہاب الدین نے ضلع کے 6 پٹوارخانوں بشمول خرماتو، خوشحال گڑھ، سورگل، بڑھ ،کمال خیل ،میروزئی اورشاہ پور کا دورہ کرکے وہاں جاری سرگرمیوں کی نگرانی کی۔

اٴْنہوں نے ریونیو ریکارڈ ، زیر التوا انتقالات، روزنامچوں اورلٹھوںکامعائنہ کیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں