ًکوہاٹ ، گنڈیالی بالا کے عوام کا گھروں کی مسماری کیخلاف کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ

ھ* انصاف حکومت ہم سے ہماری زمین چھین رہی ہے جو کہ سراسر ظلم ہے،اہل علاقہ کی دہائی

منگل 17 ستمبر 2019 23:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) کوہاٹ کے علاقہ گنڈیالی بالا کے عوام نے صوبائی حکومت کی جانب سے گھروں کی مسماری کے خلاف کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویزخٹک نے زمینوں کے مالکانہ حقوق دلانے کا اعلان کیا تھا مگر اس کے باوجود موجودہ انصاف کی حکومت ہم سے ہماری زمین چھین رہی ہے جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ایکشن کمیٹی گنڈیالی بالا کوہاٹ کے عمائدین کی پریس کانفرنس۔

(جاری ہے)

ایکشن کمیٹی گنڈیالی بالا کے صدر راہب نور اور دیگر عمائدین نے پریس کانفرنس کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گنڈیالی کی قابل کاشت نہری اراضی کو تعمیراتی منصوبوں کے لئے مختص نہ کی جائے اور غریب زمینداروں کو ان کے آبائواجداد کی زمینوں سے محروم نہ کیاجائے کوھاٹ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران راہب نور اور دیگر نے کہا کہ گنڈیالی گائوں 1703 میں آباد ہوا اور 1876-77 کے اشتمال میں یہ اراضی زمینداران گنڈیالی بالا کے نام منتقل کرکے حقوق ملکیت عطاکئے اور اس دن سے یہ اراضی پشت درپشت خاندانوں کو منتقل ہورہی ہے جس کا باقاعدہ محکمہ مال میں ریکارڈ موجود ہے انہوںنے اس امر پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے 72 سال بعد اب ہم سے یہ اراضی چھینی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ہمیں حق ملکیت دینے کا اعلان بھی کیا مگر آج تک اس پر عملدرآمد نہیں کیاگیا بلکہ حالیہ دنوں میں حکومت نے ہمارے گائوں کے تین گھرانوں اور ایک مسجد کو بھی مسمار کردیاگیا ہے جو سراسر ظلم وناانصافی ہے حالانکہ حکومت کے ساتھ وافر مقدار میں بنجر اراضی موجود ہے تمام تعمیراتی منصوبے بنجر اراضی پر تعمیر کئے جائیں انہوںنے کہا کہ ہم تقریباً 250 سال سے ان زمینوں کے مالکان ہیں ہمیں اپنے حق ملکیت سے محروم نہ کیاجائے قبل ازیں گنڈیالی بالا کے عوام نے یادگار شہداء کچہری چوک میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے انصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں