پشاور،کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کیلئے متعلقہ اضلاع کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا،حمایت اللہ خان
بدھ 18 ستمبر 2019 23:02
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے توانائی و برقیات حمایت اللہ خان نے کہا کہ کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ تیل اور گیس کے پیداواری اضلاع کی ترقی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا جس کے ثمرات تینوں اضلاع کے عوام کو ملیں گے پراجیکٹ میں متعلقہ اضلاع کے ہر شعبہ کیلئے الگ فنڈز رکھے جائیں گے تاکہ ان اضلاع کی بنیادی ٖضروریات پوری ہو سکیں چیف سیکرٹری محمد سلیم خان نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کے مستحق طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے وطائف بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں اور ایک ایسا پراجیکٹ ڈیزائن کیا جائے گا جس کا فائدہ کو ہاٹ ڈویژن کے غریب سے غریب تر بندے کو مل سکے گا۔
حمایت اللہ خان نے کہا کہ اس پراجیکٹ پرکام شروع کرنے کیلئے وقت بہت قلیل ہے اس لئے ہر صورت میں کام تیز سے تیزتر کیا جائے ۔ چیف سیکر ٹری نے کہا کہ پراجیکٹ کا پی سی ون تمام اضلاع کے لئے الگ الگ ہوگا اور بہت جلد منظورکیا جائے گا اور اس عرصے میں عبوری پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ پشاور میں قائم کیا جائے گا اور بعد میں کوہاٹ میں پرجیکٹ ڈائریکٹر کا مستقل دفتر قائم کیا جائے گا تاکہ تمام اضلاع کے عوام کی بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر پوری ہوں۔اجلاس کو بتایاگیاتیل اور گیس رائلٹی میں صوبے کو تقریبا 24 ارب روپے ملتے ہیں جن میں سے دس فیصد تیل اور گیس کے پیداواری اضلاع پر خرچ ہوتے ہیں اور اس طرح صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ان اضلاع کے رائلٹی ترقیاتی فنڈز کا پچاس فیصد گھر گھر کوگیس مہیا کرنے پر خرچ ہو گا اور باقی پچاس فیصد فنڈز دیگر ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے لیکن کسی بھی شعبے کے لئے پچاس فیصد سے زیادہ فنڈز نہیں رکھے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کرم ،فائرنگ کے مختلف واقعات ،سڑک حادثہ میںراہ گیر سمیت 4 افرادجان کی بازی ہار گئے ،خاتون سمیت 5افراد ..
کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 3 افرادجاں بحق
کوہاٹ میں بس اورگاڑی کے مابین تصادم، 3 افراد جاں بحق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہریار آفریدی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے
۵کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کے سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، حکومت کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین ..
کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کے سیکورٹی بارے اجلاس، حکومت کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی
لکی مروت سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور بچوں کا کوہاٹ گیریژن اور کیڈٹ کالج کوہاٹ کا دورہ
کرم ،مختلف علاقوں میں متحارب قبائل کے مابین خونریزجھڑپیں جاری،39 افراد جاں بحق ،80 سے زائد زخمی
کوہاٹ ،معصوم بچوں کے سا تھ زیادتی ،استحصال میں ملوث 6رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار
کوہاٹ، ایف آئی اے نے افغان شہری سمیت تین ملزمان دھرلئے ،قبضہ سے لاکھوں روپے ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد ..
کوہاٹ، زہریلی خوراک کھانے سے متاثرہ گھرانے کے 8افراد میں سے ایک خاتون جاں بحق
کوہاٹ ،اورکزئی میں فائرنگ ،گھرکی چھت گرنے کے الگ واقعات میں3افرادجاں بحق، خاتون ،دو بچیاںزخمی
کوہاٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ