کوہاٹ ‘صوبائی حکومت نے ایمرجنسی ریسکیوسروسز( ریسکیو1122)کا دائرہ کار صوبے کے مزید کئی اضلاع تک پھیلانے کی منظوری دیدی

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:19

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) صوبائی حکومت نے ایمرجنسی ریسکیوسروسز( ریسکیو1122)کا دائرہ کار صوبے کے مزید کئی اضلاع تک پھیلانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ہر ضلع میں دو ریسکیو سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ اس منصوبے پر مجموعی طورپرایک ارب 82 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق اس وقت دس اضلاع پشاور‘ نوشہرہ‘ مردان‘ چارسدہ‘ سوات‘ چترال‘ ایبٹ آباد’ ہری پور‘ کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو1122 کے سٹیشنز قائم ہیں جبکہ حال ہی میں قبائلی ضلع خیبر میں بھی ادارے کا قیام عمل میں لایاگیا ہے جہاں ادارہ عوام کو بہترین اندازمیں اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو1122 کا دائرہ کار چار اضلاع لوئرکوہستان‘ شانگلہ‘ مالاکنڈ اور لکی مروت تک بڑھادیا جائے گا جبکہ رواں سال کے آخر تک کرک‘ ہنگو اور مردان کی تحصیل شیرگڑھ تک توسیع دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ادھرصوبائی حکومت نے گزشتہ روز ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن ڈاکٹرخطیر احمد کو باقاعدہ طورپرگریڈ19 میں ترقی دے دی ۔ڈاکٹرخطیراحمدسال 2010 سے ریسکیو1122 میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دریں اثناء صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد ریسکیو1122 پشاور کے لئے کوہاٹ روڈ پر واقع بڈھ بیر کے علاقے ماشوگگر میں تین کنال پر محیط ریسکیوسٹیشن قائم کرنے کے لئے جگہ کا انتخاب کرلیاگیا ہے جس پر جلد ہی تعمیراتی کام شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں