کوہاٹ ٹنل کے اند ر ضروری تعمیر و مرمت میں غفلت برتنے جانے لگی

ٹنل کا لائٹنگ سسٹم ناکارہ ہونے لگا جبکہ ایگزاسٹ فین بھی اکثر خراب

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) کوہاٹ ٹنل کے اند ر ضروری تعمیر و مرمت میں غفلت برتنے جانے لگی ۔ٹنل کا لائٹنگ سسٹم ناکارہ ہونے لگا جبکہ ایگزاسٹ فین بھی اکثر خراب ہوتے ہیں۔انڈس ہائی وے کی حالت زار بھی ابتر ہونے لگی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا مگر کوھاٹ ٹنل سمیت انڈس ہائی وے کی حالت پر توجہ دینے کی زحمت گوارہ نہ کی جاسکی۔

لاکھوں روپے روزانہ کمانے والے کوھاٹ ٹنل کی اندرونی حالت خراب ہونے لگی جنوبی اضلاع کو پشاور سے ملانے والی کوھاٹ ٹنل کی اندرونی حالت عدم توجہ کے باعث خراب ہونے لگی ہے روزانہ ہزاروں گاڑیاں اس ٹنل سے گزر کر ٹول ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے کی آمدنی حکومت کو دے رہی ہیں مگر اسکے باوجود ٹنل کے اندر لائٹنگ سسٹم اورایکزاسٹ سسٹم ناکارہ ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

صفائی کاخاطرخواہ انتظام نہیں ہے جبکہ ٹائلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ٹنل کے اندر گاڑیوں کے خطرناک اوورٹیک کو روکنے اوران کو چالان کرنے کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے ۔ٹنل کی خراب حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ جبکہ انڈس ہائی وے کئی جگہوں سے بیٹھ چکی ہے مگر افسوس نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے افسران کو یہ سب دکھائی نہیں دیتا۔ کوہاٹ ڈویژن کے شہریوں نے وفاقی وزر مملکت شہریار آفریدی‘سینیٹر شبلی فراز اور اس روڈ پر سفر کرنے والے دیگر ممبران قومی اسمبلی اور این ایچ اے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسمبلی میں اس سڑک اور ٹنل کی بدحالی پر بات کریں اور کوھاٹ ٹنل روڈ کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے اس کی مرمت کے لئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو آمدورفت کے لئے بہتر سہولت مکمل تباہ ہونے سے بچ سکے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں