صوبائی حکومت نے گریڈ 19 تا 17 کے انتظامی افسروں، ڈائریکٹر جنرلز سمیت اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کردئے

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:56

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) صوبائی حکومت نے گریڈ 19 تا 17 کے تقریبا" دو درجن انتظامی افسروں، ڈائریکٹر جنرلز سمیت اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے بڑے پیمانے پر تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کردئے۔ جمعہ کی شام اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری الگ الگ اعلامیوں کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کیپٹن ریٹائرڈ میاں عادل اقبال (گریڈ19) کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عابد اللہ(گریڈ 19) کو ان کی جگہ ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا ہے۔

اسی طرح ابتدائی و ثانوی تعلیم کے منیجنگ ڈائریکٹر معتصم باللہ شاہ(گریڈ19) کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ محمد خالد(گریڈ19) کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر بونیر جبکہ ڈپٹی کمشنر بونیر سید نواب خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف سیکرٹری کے دفتر میں پی ایم آر یو کے کوآرڈینیٹر شاہد محمود(گریڈ18) کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر صوابی جبکہ ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان حمید الرحمن کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ ان کی جگہ محکمہ تعلیم میں مانیٹرنگ یونٹ میں گریڈ 18 کے افسر محمد عارف-II کو ڈپٹی کمشنر لگادیا ہے۔

ایک اور اعلامیہ کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نعمان افضل آفریدی(گریڈ19) کو تبدیل کر کے چیف اکانومسٹ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ محکمہ ماحولیات میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری شفیع اللہ (گریڈ 18) کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر لگادیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق اکبر علی(گریڈ19) کے ڈائریکٹنگ سٹاف NIM کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفور شاہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح ایک اور اعلامیہ کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری محمد علی خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ڈپٹی سیکرٹری لگادیا گیا ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور مشتاق حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ ان کی جگہ لوکل گورنمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کے عہدے پر تعینات اشفاق خان II کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ایبٹ آباد کے اسسٹنٹ کمشنر عثمان آفریدی(گریڈ 17) کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں جبکہ ان کی جگہ تعیناتی کے۔منتظر محمد حسن احسن (گریڈ 17) کو اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں