کوہاٹ میں این ایف(نظامیہ فوڈ) فوڈ کمپنی کو بدنام کرنے کی سازش کاپی مال کی دھڑادھڑفروخت جاری

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:18

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) کوہاٹ میں این ایف(نظامیہ فوڈ) فوڈ کمپنی کو بدنام کرنے کی سازش کاپی مال کی دھڑادھڑفروخت جاری، ان ٹل لیکچول پراپرٹی ارگنائزیشن پاکستان(IPOP) سے سرٹیفائڈبھی ہے کوبدنام کرنے کے لیے ہماری برانڈ کے ڈئزائن کی کاپی بنا کر نورنگ اور کوہاٹ کے مارکیٹوں میں فروخت کررہی ہے جوہمارے کاروبار کو بدنام کرنے کی سازش ہے اس ضمن میں متعلقہ محکمہ حلال فوڈ اتھارٹی کے افس میں کئی بار شکایات بھی درج کرائی گئی اس کے علاوہ میرے پاس ان ٹل لیکچول پراپرٹی ارگنائزیشن پاکستان(IPOP)، ایف بی اار،محکمہ حلال فوڈ اتھارٹی اورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چاروںاداروں کے منظور شدہ سرٹیفیکیٹ بھی ہمارے پاس موجود ہے ان خیالات کا اظہارکوہاٹ این ایف فوڈ کمپنی کے مالک محمدجمیل پراچہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرکے علم میں بھی اس دو نمبر کمپنی خلاف شکایات کی ہے لیکن اس کے باوجود وہ کھلے عام اپنی غیر معیاری اشیاء نورنگ اور کوہاٹ کے مارکیٹوں میں فروخت کررہی ہے اور اس کا ڈیزائن بھی ہمارے ڈیزائن کی نقل کی ہے جس سے صارف دھوکا کھا کر خریدتا ہے جس سے ہماری برانڈ اور ہماری کمپنی کی ساکھ کو کافی نقصان پہنچتا ہے اور اس کاپی برانڈ جوکہ غیر رجسٹر ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہماری کمپنی رجسٹر اور محکمہ حلال فوڈ اتھارٹی کی اصولوں کے مطابق ہے اور تمام قانونی کاغذات ہمارے پاس موجود ہے جس کے باوجوکاپی برانڈ کی موجودگی سوالیہ نشان ہے

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں