ٴکوہاٹ جیل سے رہائی پانے والے دو تاجر رہنماوں کا مرکزی بازار پہنچنے پر پر تپاک استقبال

ٴضلعی انتظامیہ کیخلاف ہمارا بائیکاٹ اب بھی جاری ہے ہم نے کوئی مذاکرات ابھی نہیں کیئے، تاجر رہنما

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:32

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) کوہاٹ جیل سے رہائی پانے والے دو تاجر رہنماوں کا مرکزی بازار پہنچنے پر تاجروں نے پر تپاک استقبال کیا اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ تاجر رہنماوں کوقافلے کی شکل میں کوہاٹ جیل سے مرکزی بازار لایا گیا۔دونوں تاجر رہنماوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دائر مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

رہا ہونے والے تاجر رہنماوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف ہمارا بائیکاٹ اب بھی جاری ہے ہم نے کوئی مذاکرات ابھی نہیں کیئے ۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی مقامی عدالت سے ضمانت کنفرم ہونے کے بعد تاجر ایکشن کمیٹی کے صدر عابد خان اور تاجر رہنماء اصغر ایوب پراچہ کو بدھ کے روز کوہاٹ جیل سے رہا کر دیا گیا اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی ۔

(جاری ہے)

تاجروں نے قافلے کی شکل میں دونوں تاجر رہنماوں کو مرکزی بازار پہنچایا جہاں دیگر تاجروں اور دکانداروں نے ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں ہار سہرے پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر رہائی پانے والے تاجر ایکشن کمیٹی کے صدر عابد کان نے مختصر خطاب کرتے ہوئے تاجروں اور دکانداروں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ضلعی انتظامیہ سے کوئی ذاتی جنگ نہیں ہے ہم اے سی کے نامناسب روئے اور غیر قانونی جرمانوں کے خلاف غریب دکانداروں کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے انتظامیہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے بلکہ ہم عدالت کے ذریعے ضمانت پر رہا ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف ہمارا بائیکاٹ اب جاری ہے۔اس موقع پر تاجر ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منصور پراچہ ،عظمت بنگش،اسرار شنواری اور دیگر تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں