پیپلزپارٹی خیبر پختون خوا کے صوبائی صدر ہمایون خان نے کابینہ کے ہمراہ کوہاٹ کا اہم دورہ

پیر 21 اکتوبر 2019 22:29

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختون خوا کے صوبائی صدر ہمایون خان نے کابینہ کے ہمراہ کوہاٹ کا اہم دورہ کیا۔کارکنان آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں صوبائی صدر۔دسٹرکٹ بار روم میں منعقدہ اجتماع میں صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سینٹر روبینہ خالد، صوبائی رہنما ایوب شاہ، صوبائی سٹڈی سرکل کے صدر انور زیب , صوبائی خواتین ونگ کی صدر و ایم پی اے نگہت اورکزئی، جنرل سیکرٹری شازیہ، انفارمیشن سیکرٹری مہر سلطانہ، عشور جدون، صائمہ عمر، سابق ایم پی اے دینہ ناز، صوبائی اقلیتی ونگ کے صدر نصیب چن، صوبائی پیپلز یوتھ کے صدر سمی خان وغیرہ نے شرکت کی۔

کوہاٹ ڈویڑن کے صدر نادر خٹک ایڈووکیٹ اور تینوں ڈسٹرکٹ کے صدور جنرل سیکریٹریز اور انفارمیشن سیکریٹریز کے علاوہ ڈویڑن، ضلعی، تحصیل، سٹی، پی وائی او، پی ایس ایف، پی ایل ایف اور پیرا میڈکس کے سب عہدیداروں سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی صدر کے آمد کے موقع پر ہال پیپلزپارٹی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری جبار خان نے کی۔

کارکنوں سے راوف خان ایڈووکیٹ صدر پی پی پی کوہاٹ، ڈاکٹر الفت حسین سابق امیدوار قومی اسمبلی ہنگو، حاجی سردار خان صدر پی پی پی کرک ، زاہد خان نائب صدر پی وائی او ڈویڑن کوہاٹ، نگہت اورکزئی صوبائی صدر خواتین ونگ کے پی کے، سینٹر روبینہ خالد انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی کے پی کے ، سید ایوب شاہ نائب صدر پی پی پی کے پی کے،کوہاٹ ڈویڑن کے صدر جناب نادر خان خٹک ایڈووکیٹ نے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو ڈویڑن بھر میں فعال بنانے پر زور دیا۔

یونین کونسل کی سطح تک تنظیم کی رسائی پر مزید محنت کرنے کا کہا انہوں نے خواتین کی تنظیمیں مکمل کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپس کی اختلافات کو ختم کرکے باہمی اتفاق سے پارٹی کے لیے کام کیا جائے۔ سینٹر روبینہ خالد نے حکومت کی ناقص پالیسوں پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم کہتے تھے کہ خیبر پختون خوا میں کوئی تبدیلی نہیں ائی بلکہ الٹا ہمارا صوبہ بہت پیچھے چلا گیا تو کوئی مانے کو تیار نہیں تھا لیکن موجودہ حکومت کو مرکز میں ایک سال ہوا اور پورا پاکستان سراپا احتجاج ہوگیا اور ہم خیبر پختون خواہ والے پچھلے 6 سال سے زائد عرصہ سے اس حکومت کو برداشت کر رہے۔

صوبائی صدر ہمایوں خان نے کارکنوں سے آزادی مارچ کے حوالے سے تفصیل سے بات کی انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں کوہاٹ ڈویڑن بھر پور طریقے سے اپنی نمائندگی کریں پی ٹی آئی حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت آج ہر مکاتب فکر کے لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہے اگر وہ اساتذہ ہو یا ڈاکٹر یا کسان یا مولوی یا سیاستدان یا عام عوام۔

صوبائی صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے صوبائی صدر نے بھٹو فلسفہ پر بھی تفصیل سے بات کی اخر میں صوبائی صدر نے کہا کہ ہم سب نے ملکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مظبوط کرکے ان کو آئندہ وزیر اعظم بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے پیپلزپارٹی آج بھی غریب عوام کی نمائندگی کرتی ہے آخر میں پاکستان پیپلزپارٹی کوہاٹ ڈویڑن کے صدر نادر خان خٹک ایڈووکیٹ نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ آنے والے وقت میں کوہاٹ کو ایک بار پھر سے منی لاڑکانہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں