کوہاٹ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کوتل پلازہ کی دکانات کی نیلامی غیر قانونی طور پر معطل کر دی

منگل 22 اکتوبر 2019 17:14

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کوتل پلازہ کی دکانات کی نیلامی غیر قانونی طور پر معطل کر دی،تفصیلات کے مطابق کوتل شاپنگ آرکیڈ کی 6 دکانات کی اوپن نیلامی دئیے گئے اخباری اشتہار اور مجوزہ قانونی طریقہ کار کے مطابق کی گئی۔

(جاری ہے)

چونکہ 8 سال سے مذکورہ دکانات نیلام نہ ھو سکیں اسلئے ٹھیکیدار کو اختیار دیا گیا کہ سابقہ ریٹ سے زائد میں خودریٹ طے کر کے رقم 25% TMA کو اور 75% BOT ٹھیکیدار کو رقم ادا کریگا اسکے بعد ان ریٹس کو اخبار میں دیا جائے گا اور مقررہ دن اور وقت پر اگر کوئی اس سے زیادہ کوئی آفر رقم کے ساتھ لے آئے تو زیادہ آفر والے کو الاٹ کی جائے گی اور اگر کوئی آفر نہ لے کر آئے تو سابقہ الاٹی کو دکان الاٹ کی جائے، اور باقاعدہ اخبارات میں تشہیر کی گئی۔

یہی وجہ ہے کہ کوتل شاپنگ آرکیڈکی زیادہ تر دکانات ابھی تک بند پڑی ہیں کیونکہ جو دکان لینا چاہتا ہے اسے مختلف طریقوں سے پریشان کیاجاتا ہے اور جس کی وجہ سے سرکار کو کرایہ کی مد میں لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں