کوہاٹ،پولیس تھانہ جرما کی اہم کارروائی، دوہرے قتل سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

منگل 22 اکتوبر 2019 23:29

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) پولیس تھانہ جرما کی اہم کارروائی ایس ایچ او قسمت خان نے دوہرے قتل سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا ہے ۔پکڑے گئے اشتہاری مجرم نواب خان کاتعلق کرک کے علاقہ صابر آباد سے ہے جو کرک پولیس کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔گرفتار اشتہاری مجرم کو فوری طور پر تھانہ جرما منتقل کرکے قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد کرک پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جرما قسمت خان نے ایک خفیہ اطلاع پر فی الفور کاروائی کرتے ہوئے پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ انڈس ہائی وے مسلم آباد چیک پوسٹ میں ناکہ بندی کرکھی تھی کہ اس اثناء میں کرک سے پشاور جانیوالی ایک مسافر فلائین کوچ کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا جسمیں پشاور فرار ہونے کی کوشش کرنیوالے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم نواب خان ولد گل مرجان سکنہ صابر آباد کرک کو گرفتار کرکے تھانہ جرما منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری دوہرے قتل سمیت کئی سنگین وارداتوں میں کرک پولیس کو ایک عرصے سے مطلوب تھا جسکی گرفتاری کیلئے پولیس کافی کوشاں تھی تاہم اشتہاری مجرم ٹھکانے بدل کر مختلف شہروں میں روپوش رہتا تھا جسے باالآخر کوہاٹ پولیس نے نہایت حکمت عملی سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس ذرائع کے بقول گرفتار اشتہاری مجرم کو قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد کرک پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں