لیبر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے عیدمیلادالنبی ؐکے موقع پر12 ربیع الاول کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

جمعہ نومبر 17:31

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) لیبر ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا نے عیدمیلادالنبی ؐکے موقع پر(کل) 12 ربیع الاول بمطابق 10 نومبر2019 (اتوار) کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق عام تعطیل کا مقصد صوبہ بھر میں کارخانوں اور دیگر تجارتی مراکز اور اداروں میں مزدور وں نے عید میلادالنبی مناناہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس نوٹیفیکیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اسے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کی نالائقی کہیں یا کچھ اور کہ جمعہ کے روز 8 /نومبر2019 جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن پر ایڈوانس میں آج 9/ نومبر 2019 کی تاریخ ڈال دی گئی ہے۔اس ضمن میں جب متعلقہ محکمہ کی توجہ اس غلطی کی جانب مبذول کرائی گئی تو فوری طورپرہیڈرائیٹنگ سے تصحیح کردی گئی اور9 کے ہندسہ کو 8 میں تبدیل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments