کوہاٹ پولیس کاسماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن ،تین درجن مشتبہ افراد زیرحراست ،قبضہ سے خودکارہتھیار اور منشیات برآمد

جمعہ 8 نومبر 2019 17:31

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) کوہاٹ پولیس نے تحصیل لاچی اور دیگر مضافاتی علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران تین درجن مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اٴْن کے قبضہ سے خودکارہتھیار اور منشیات برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی علی الصبح شروع کئے کئے آپریشن کے دوران گرفتارافراد کو پولیس تھانہ چھاؤنی منتقل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پرچھ گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں پولیس و ایلیٹ فورس‘ بم ڈسپوزل سکواڈ‘ کھوجی کتوں کی ٹیم‘ خواتین پولیس اور سول اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا اور لاچی شہر سمیت مختلف نواحی و مضافاتی علاقوں میں اشتہاری مجرموں کے گھروں اور ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے اور بعض ٹارگٹڈمقامات پر گھر گھر تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں پولیس نے مطلوب اشتہاریوں کے 6 سہولت کاروں سمیت36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور زیرحراست افراد کے قبضہ سے مجموعی طورپر 3 کلاشنکوف‘ 2 بندوق‘ 6 پستول‘ 16چارجز ‘ سینکڑوں کارتوس اور 1200 گرام چرس برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے تمام زیرحراست افراد کو پولیس تھانہ چھاؤنی منتقل کرکے نزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ اسلحہ و منشیات رکھنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔دریں اثناء پولیس تھانہ لاچی نے ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی پکڑکر بعدازاں کسٹم حکام کے حوالے کردی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں