کوہاٹ کے، جنگل خیل کی اراضیات تباہ کرنیوالے موضع پیر خیل اور منصور خیل کے پٹواریوں کا فوراً تبادلہ کر کے دیانتدارپٹواری فرید خان کو تعینات کیاجائے،کھلی کچہری میں مطالبہ

پندرہ دن میں انکا تبادلہ نہ کرایاگیا تو جنگل خیل کے عوام ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے

بدھ 13 نومبر 2019 21:26

کوھاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) کوہاٹ کے علاقہ جنگل خیل کی اراضیات تباہ کرنے والے موضع پیر خیل اور منصور خیل کے پٹواریوں کا یہاں سے فوراً تبادلہ کراکر دیانتدارپٹواری فرید خان کو تعینات کیاجائے اگر پندرہ دن میں انکا تبادلہ نہ کرایاگیا تو جنگل خیل کے عوام ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے ۔جنگل خیل پولیس بھی زمینوں کے ان ڈاکوئوں پر کڑی نظر رکھے جنہوںنے غلط انتقالات کے ذریعے گھر گھر خانہ جنگی کا بازار گرم کررکھا ہے اور بھائیوں میں دشمنی پیدا کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پولیس تھانہ جنگل خیل میں ایس ایچ او نیاز محمد کی زیر صدارت منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے سید شاہنواز اور کئی دیگر نے کیا اس موقعہ پر ڈی آر سی جنگل خیل کے چیئرمین قمر زمان شنواری ‘ممبران اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی علاقائی مسائل پر اسرار شنواری ‘ایم اسماعیل خالد ‘بصیر خان ‘ملک نظام الدین ‘(ر)صوبیدار خان بہادر اور دیگر نے کہا کہ بقول پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ افسران جنگل خیل کے لوگ مہمان نواز ‘دلیر‘غیور اور تعلیم یافتہ لوگ ہیں تو پھر انکے مسائل پر توجہ کیوں نہیں دی جاتی بارہا شکایات کی ہیں کہ او ٹی ایس جنگل خیل لنک روڈ‘ او ٹی ایس بائی پاس لنک روڈ‘ ہائی سکول نمبر چار ‘ ملنگ آباد پل اور کے دی اے گیٹ نمبر دو کے پاس ٹریفک سپیڈ کنٹرول کرنے کے لئے گیٹ آئیز لگائی جائیں تاکہ آئے روز کے حادثات سے بچا جاسکے گرلز سکولوں کے صبح اور چھٹی کے اوقات میں وہاںرائیڈرز تعینات کئے جائیں گلوبیرہ چوک میں چوک میں ٹریفک اہلکارکو تعینات کیاجائے جنگل خیل کی لوکل سوزوکیوں کو حسب سابق کچہری چوک تک جانے کی اجازت دی جائے اور انہیں بلاوجہ تنگ نہ کیاجائے جرائم پیشہ آئی ڈی پیز کو ویری فیکیشن کرکے انہیںیہاں تک جانے کی اجازت دی جائے بونا شریف کی زرعی اراضیات پر سیکشن فور لگاکر لوگوں کو یہاں مکانات تعمیر کرنے روکا جائے مگرکسی نے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی ایس ایچ او نیاز محمد نے اہلیان علاقہ کویقین دلایا کہ ان کے مسائل حکام بالا کے نوٹس میں لاکر انہیں حل کرانے میں اپنا اثررسوخ استعمال کریں گے انہوںنے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام نہایت پرامن اور تعاون کرنے والے ہیں میری کوشش ہوگی کہ میں انہیں ہرگز مایوس نہ کروں کیمونٹی پولیسنگ کامقصد ہی یہی ہے کہ ہم باہمی تعاون سے علاقہ سے جرائم اور بدامنی کاخاتمہ کریں تنازعات کے حل کے لئے تھانہ کی ڈی آر سی سے رابطہ کریں تاکہ تھانہ کچہری کے چکروں سے آپ کو نجات مل سکے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں