کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وومن کیمپس کیلئے جگہ کا انتخاب کرلیا

جمعہ 15 نومبر 2019 23:24

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وومن کیمپس کیلئے جگہ کا انتخاب کرلیا گیا اور اس کا افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے دورہ کوہاٹ کے موقع پر کیا جائے گا۔یہ انکشاف صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش اور وائس چانسلر کسٹ ڈاکٹر جمیل احمد کے درمیان آخرالذکر کے دفتر میں کی گئی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ملاقات میں یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح یونیورسٹی میں داخلوں کے مسلہ پر بھی غور و خوض کیا گیا اور اس کا معقول حل نکالا گیا۔اس موقع پر مشیر تعلیم نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کسٹ کو پاکستان اور خطے کی بہترین یو نیورسٹیوں میں شامل کرنے کے لئے اس کو ہر قسم کا تعاون اور راہنمائی فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کسٹ نے تھوڑے عرصے میں جو مقام حاصل کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔وائس چانسلر نے مشیر تعلیم کا یونیورسٹی کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لینے پر بھرپور شکریہ ادا کیا اور یقیں دلایا کہ اس ادارہ کو ایک مثالی ادارہ بنانے کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو حاصل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں