کوہاٹ: یو سی جرما کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن

80مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا پولیس اور ایلیٹ فورس کی مشترکہ کاروائی میںغیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرکے قبضے میں لیا گیا ﷺچھ گھنٹے مسلسل سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں گرفتار مشتبہ افراد میںمطلوب اشتہاریوں کے 8سہولت کار اور 13افغان باشندے بھی شامل

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:26

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) کوہاٹ یو سی جرما کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران80مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس اور ایلیٹ فورس کی مشترکہ کاروائی میںغیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرکے قبضے میں لیا گیا ہے۔چھ گھنٹے مسلسل سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقادجرما اور ڈسٹرکٹ جیل کے اطراف کے علاقوںمسلم آباد،سورگل،کمر ڈھنڈ ،چمبئی اور چیچنہ افغان مہاجر کیمپ میں کیا گیا ہے۔

زیر حراست مشتبہ افراد میںمطلوب اشتہاریوں کے 8سہولت کار اور 13افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں جاری حتمی کریک ڈائون کے تسلسل میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے اے ایس پی صدر دانیال احمد جاوید اور ایس ایچ او تھانہ جرما قسمت خان کی قیادت میں گزشتہ روز جرما اور دیگر ملحقہ علاقوں مسلم آباد،سور گل ،کمر ڈھنڈ،چمبئی اور چیچنہ افغان پناہ گزین کیمپ کی آبادی میں ٹارگٹڈ گھروں پر چھاپے مارے اور مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

چھ گھنٹے مسلسل جاری تلاشی آپریشن کی اس کاروائی میں پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرموں کی8 سہولت کاروں اور 13افغان باشندوں سمیت 80مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے ۔زیر حراست افرادکوسخت سیکیوٹی میں فوری طورپرچھان بین کیلئے تھانہ جرما منتقل کردیا گیا ہے ۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے نتیجے میں پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 1کلاشنکوف،1بندوق،2رائفل،3پستول اورسینکڑوں کارتوس برآمد کرکے تحویل میں لئے ہیں ۔

پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں بعض افراد کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمات درج کرلئے ہیں جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔سرچ آپریشن کی کاروائی میں پولیس نے کرایہ کے درجنوں گھروں کو بھی چیک کیا جہاں مقامی تھانے سے رجسٹریشن کئے بغیر مقیم 4افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی اس کاروائی میں بم ڈسپوزل سکواڈ،کھوجی کتوں کی ٹیم،خواتین پولیس اور سول حساس ادارے کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا جبکہ آپریشنل ٹیموں کو بھاری مشین گنوں سے لیس بکتر بند گاڑیوں کی مدد بھی حاصل رہی ۔

سرچ آپریشن کے وقت ان علاقوں کی طرف جانے والے راستوں کی سخت ناکہ بندی کرلی گئی تھی اور کسی کو بھی تلاشی کے بغیر اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں