مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے کوہاٹ کے محلہ شینوخیل کا نکاسی آب کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:26

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے کوہاٹ کے محلہ شینوخیل کا نکاسی آب کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔متعلقہ محکمہ کو احکامات جاری کرکے کام شروع کروا دیا۔ محلہ شینوخیل کے مین روڈ پر واقع نکاسی آب کا نالہ اہل علاقہ کے لئے دردسر بن ہوا تھا۔ انگریزوں کے دور کا تعمیر کردہ نالہ جو محلہ شینوخیل کے اندرونی وبیرونی نکاسی کیلئے استعمال ہو کر کٹھہ جھنگ میں گرتا تھا۔

جو عرصہ دراز کٹھہ جھنگ پر غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات ہونے کی وجہ سے مکمل بند ہوگیا تھا اور صفائی کسی بھی صور ت ممکن نہیں تھی۔نالے کے پانی کی نکاس نہ ہونے کی وجہ سے محلہ شینوخیل کی قمیتی املاک تباہ ہورہی تھیں۔غلاظت بھرا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہونے سے گندگی کے علاوہ ملریا،ڈینگی اور دیگر موذی امراض پھیلنے کا شدیدخطرہ تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طارق محمود،رشید خان،احمدمحمود، محمد الیاس، رضوان،اعتبار خان،ظفرخان،رمضان،رحیم گل نے کہا کہ اہلیان محلہ نے بار بار انتظامیہ کو تحریری درخواستیں دیں مگرکوئی شنوائی نہیں ہورہی تھی حتیٰ کہ سابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالدالیاس نے خود آکر موقعہ کا معائنہ بھی کیامگر مسئلہ جوں کا تٴْوںرہا۔ اہلیان علاقہ نے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش سے رابطہ کیا اور اٴْنہیںموقع ملاحظہ کرنے کی دعوت دی۔

جنہوں نے خود آکرموقع کا فوری جائزہ لیا اور موقع پر ہی ایس ڈی او سی اینڈڈبلیو زاہداللہ کو بلوا کر ایک ہفتہ کے اندر نالے کو متبادل نکاسی کی تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کیں جس کے دوسرے روز ہی تعمیر کا کام جاری ہوگیا۔ جس پر اہلیان محلہ شینوخیل نے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی بھر پور ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں