ضلع کوہاٹ میں بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔لوگوں نے گرم ملبوسات ذیب تن کر لیے

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:26

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) ضلع کوہاٹ میں بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔لوگوں نے گرم ملبوسات ذیب تن کر لیے۔کوہاٹ شہر اور اس کے مضافات میں گزشتہ رات بھر تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

بارش سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا۔سردی میں اضافے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم ملبوسات جرسیاں وغیرہ پہننا شروع کر دیں جبکہ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگوں نے فش پوائنٹ کا رخ کیا اور گرم سوپ کی دکانوں پر بھی کافی رش دیکھنے کو ملی۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ کی رات بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں