کوہاٹ، بیسک ایجوکیشن کیمونٹی سکول کی خواتین اساتذہ کا چھ ماہ سے تنخواہوں کی بندش اور مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 9 دسمبر 2019 23:37

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) کوہاٹ میں بیسک ایجوکیشن کیمونٹی سکول کی خواتین اساتذہ نے چھ ماہ سے تنخواہوں کی بندش اور مستقل نہ کرنے کے خلاف کوہاٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں کمیونٹی سکول کے طلباء نے بھی حصہ لیا مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حقوق کے مطالبات درج تھے اس سلسلے میں مس بی بی رقیہ نے کہا کہ کوھاٹ میں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کی تعداد 23 ہے جن میں 23 اساتذہ خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ طلباء کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے انہوںنے کہا کہ یہ سکول ناروے کی فنڈ سے چل رہے ہیں مگر خواتین اساتذہ کو پچھلے چھ ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں انہوںنے کہا کہ خواتین ٹیچرز کو مستقل کیاجائے سرکاری اساتذہ کے برابر مراعات دی جائیں انہوںنے کہا کہ حکومت طلباء کو کتابیں فراہم کرنے میں بھی سستی کامظاہرہ کرتی ہے جبکہ ایک سکول میں صرف ایک ٹیچر تعینات ہے ان میں اضافہ کیاجائے انہوںنے وزیراعلیٰ اور مشیر تعلیم سے فوری مطالبات حل کرنے کامطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں