26 لاکھ بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرنے کا چیلنج پورا کر دکھایا ہے،ضیاء اللہ بنگش

پیر 9 دسمبر 2019 23:37

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ26 لاکھ بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرنے کا چیلنج پورا کر دکھایا ہے۔ کوہاٹ کے 46 خستہ حال سکولوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین کوہاٹ میں کھلاڑی طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کی سالانہ تقریب کے موقع پر بطورمہمان خصوصی کیا ۔

انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین کوہاٹ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے مکمل طور پر فعال کر دئیے ہیں اور سزا کے ساتھ ساتھ جزا کا عمل بھی جاری ہے۔ اداروں اور اساتذہ کو اچھی کارکردگی پر انعامات دئیے جارہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ 26 لاکھ آوٹ آف سکول بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لا چکے ہیں اور کوہاٹ کے 46 خستہ حال سکولوں کو دوبارہ تعمیر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جوانوں کیلئے سٹیڈیم اورجمنازیم بنا رہے ہیں اور بہت جلد کوہاٹ کے نوجوان ان سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی دوسرے شعبوںکے علاوہ صحت وتعلیم کو اپنی اہم ترجیحات میں شامل کیا تھا ۔چنانچہ ہزاروںسکولوںمیں بنیادی سہولیات جیسی چاردیوار،واٹر سپلائی ،االیکٹریفیکیشن،واش روم ،شمسی توانائی ،اضافی کمروںکی تعمیر اوردیگر سہولیات پراربوں روپے خرچ کرکے سکولوںکی حالت بہتر بنائی ۔اسی طرح سینکڑوں پرائمری،مڈل اورہائی سکولوں کا درجہ بڑھایا گیاتاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو گھروںکے قریب ہی بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیئے جاسکیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں