کوہاٹ: تحصیل لاچی میں گیس پریشر مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا

سردی آمد کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی اور بعض مقامات پر گیس غائب رہنے سے عوام شدید مشکلات کا شکار

منگل 10 دسمبر 2019 22:56

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2019ء) کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں گیس پریشر مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ سردی آمد کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی اور بعض مقامات پر گیس غائب رہنے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

لاچی اربن کے جالندھر کالونی، کاکاخیل مرکزکالونی، محلہ جات میں لکڑی کا استعمال شروع ہے جبکہ لاچی بالااور پایان کے دیگرمحلوں میں علی الصبح اور شام کے وقت گیس کی بندش سے مکین خصوصا گھریلو خواتین شدید تکلیف سے دوچار رہتی ہیں اسطرح ذخائر سے مالامال علاقے درملک ولئی غوریزئی سے بھی گیس کمی کی شکایات موصول ہورہی اور پیداواری علاقہ ہونے کے باوجود حسن بانڈہ۔

بانڈہ فتح خان اور دیگر بانڈہ جات گیس سہولت سے ہی محروم ہے ابتک اس حوالے میٹنگ اور رابطے بے سود ہیں کہ علاقے میں فری گیس استعمال سے کمپنی کو امدن نہیں مل رہی اور وقتا فوقتا عوام کو تنگ کرنے کیلئے گیس بند یا پریشر میں کمی لائی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف sngpl یکمشت میٹرزلگوانے سے بھی قاصر ہے۔ اہلیان علاقہ نے ایم این اے کوہاٹ اور حلقہ ایم۔پی اے سے مسئلے کا کوئی مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئے روز انکھ مچولی کا خاتمہ ہوکر عوامی تکلیفات میں کمی آسکے۔۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں