فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کوہاٹ میں کارروائی، 3 دکانیں سیل

جمعرات 12 دسمبر 2019 18:52

کوہاٹ۔12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ کی ٹیم نے جنگل خیل اور لاچی میں مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر بڑی مقدار میں زائدالمیعاد مصالحے،جوس اور ت برآمد کرکے 3 دکانوں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈاریکٹر مختار احمد، فوڈسیفٹی آفیسر سلمان احمد اور فوڈسیفٹی آفیسر محمد سراج پر مشتمل ٹیم نے جنگل خیل کوہاٹ میں چیکنگ کے دوران 2 دکانوں کو زائدالمیعاد جوس اور کولڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔

اسی طرح ٹیم نے لاچی میں چیکنک کے دوران ایک دکان کو بڑی مقدار میں زائدالمیعاد مصالحہ جات فروخت کرنے پر سیل کردیا۔ ٹیم نے زائدالمیعاد اشیا کوتلف کرتے ہوئیخبردار کیا کہ انسانی جانوں سے کھیل کر ناجائز دولت بنانے والوں سے کو رعایت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف بلا تعطل قانونی کارروا ئی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں