کوہاٹ میں بھی پیر کوپولیو ویکسین پلانے کی تین روزہ مہم شروع کی جائیگی

پانچ سال عمر کے دو لاکھ سے زائد بچوں لو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:23

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) کوہاٹ میں بھی پیر کے روز پولیو ویکسین پلانے کی تین روزہ مہم شروع کی جائے گی جس کے دوران پانچ سال عمر کے دو لاکھ سے زائد بچوں لو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس ضمن میں کمشنر کوہاٹ ڈویڑن سید عبدالجبارشاہ نے جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس کوہاٹ میں پانچ سے کم عمر کے بچوں کو ویکسین پلاکر 16 تا 20 دسمبر مجوزہ پولیو ویکسینشن مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرکوہاٹ مطیع اللہ خان،ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹرمحبت علی، ڈسٹرکٹ فوکل پرنس ڈاکٹر افضل، ڈاکٹر شفقت اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔کمشنر کو بتایاگیا کہ مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اوراس مہم کے دوران 208620 معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے گھر گھر جاکر پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے 822 موبائل،80 فکسڈ جبکہ 32 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مہم کی نگرانی 230 ایریا انچارج، 53 یوپیک چیئرمین اور17 ڈسٹرکٹ مانیٹرز کریں گے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ اس اہم مشن کو قومی فریضہ سمجھ کر تکمیل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے معاشرے کے تمام طبقا ت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موذی مرض کے خاتمہ کیلئے 5 سال سے کم ہربچے تک ویکسین پہنچنے کویقینی بنائیں تاکہ ہماراملک اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے پاک ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں