کوئی ٹیچراصل پوسٹنگ کی بجائے ڈیٹیل پوسٹ پر پایاگیا تو غیرحاضر تصورکرکے رولز کے مطابق قانونی کاروائی کی جائیگی

محکمہ ہایئر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کاصوبہ بھر میں مردوخواتین اساتذہ کی ڈیٹیلمنٹ کی بنیادوں پر تعیناتی کو منسوخ کرنے کااعلامیہ جاری

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:26

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) محکمہ ہایئر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں مردوخواتین اساتذہ کی ڈیٹیلمنٹ کی بنیادوں پر تعیناتی کو منسوخ کرنے کااعلامیہ جاری کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ کوئی بھی ٹیچراپنی اصل پوسٹنگ کی بجائے ڈیٹیل پوسٹ پر پایاگیا تو غیرحاضر تصورکرکے اٴْس کے خلاف رولز کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے گی۔

محکمہ ہایئر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے جمعہ کے روز ڈائریکٹرجنرل (کامرس اینڈ مینجمنٹ سروسز) اور ڈائریکٹرہایئر ایجوکیشن کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں اس بات کا نوٹس لیا گیا ہے کہ حکومت کے رولز اور پالیسی کے مطابق ڈیٹیلمنٹ کی بنیاد پر کسی کو بھی ٹرانسفراور تعینات نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کے باوجود صوبے کے کئی کالجز میںٹیچنگ فیکلٹی کی خاصی تعدادڈیٹیلمنٹ کی بنیادپر تعینات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ہایئرایجوکیشن نے اس بات کا سختی سے نونوٹس لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام کالجز میں ایسے تمام مرد وخواتین اسا تذہ کی تعیناتی و تبادلوں کو فوری طورپر منسوخ کیا جائے جو ڈیٹیلمنٹ کی بنیادوں پر کی گئی ہیں۔مراسلے میں حکومتی پالیسی کی صحیح معنوں میں عملدرآمدکرانے کو یقینی بنانے کی واضح ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ڈیٹیلمنٹ کی بنیادپر اپنی اصل مقام تعیناتی کی بجائے کوئی بھی ٹیچر پایاگیا تو اٴْس کو غیرحاضر تصورکرکے رولزکے مطابق قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں