کوہاٹ ،چارجنگلی سور شہری آبادی میں گھس کرراہگیروں پر حملہ آور ہوگئے ،پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے دو کو ماردیا ،دو بھاگ گئے

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:26

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) کوہاٹ شہر میںدن دیہاڑے چار جنگلی سور شہری آبادی میں گھس کرراہگیروں پر حملہ آور ہوئے تاہم موقع پرپولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے دو کو ماردیا جبکہ دو بھاگ گئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق جمعہ کی صبح کوہاٹ بنوں روڈ پر واقع بنوں گیٹ پولیس چوکی کے قریب چار جنگلی سور شہری آبادی میں گھس آئے اور وہاں موجود ایک نوجوان اور پولیس کانسٹیبل پر حملہ آور ہوئے جس پر پولیس اہلکار نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جان بچانے کی خاطر حملہ کرنے والے جنگلی سوروں پر فائرکھول دیا جس کی زدمیں آکر دو سورہلاک ہوئے جبکہ دو دیگر بھاگ کر روپوش ہوگئے۔

شہریوں نے پولیس اقدام کو سراہا تاہم شہری آبادی میں اس طرح دن دیہاڑے سووروں کے گھس آنے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلنے لگا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں